ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا
ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا ہے۔
ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اورعمرکوٹ میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےاقدامات کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کیمپ قائم کیےجائیں، ایمبولینس کی موجودگی یقینی بنائی جائے، لوگ غیرضروری طورپرگھروں سےنہ نکلیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 11 ، 14 اور 15 مئی تک ہیٹ ویوجاری رہے گی۔