‘معاشرے میں خرابیوں کی نشان دہی کے لیے آزاد میڈیا ضروری ہے’
وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں خرابیوں کی نشان دہی کے لیے آزاد میڈیا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سینیئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمیع ابراہیم اور دیگر صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو بھیجا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے، معاشرے میں خرابیوں کی کی نشان دہی کے لیے آزاد میڈیا ضروری ہے۔
وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ میڈیا کی آواز دبانا اظہار رائے کے عمل کو روکنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے اقدامات دراصل پورے معاشرے کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔