وزیر اعظم کا انور خان مہر کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیر اعظم کی جانب سے انور خان مہر کے انتقال پر تعزیت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو فون کرکے پی پی سکھر ڈویژن کے صدر انور خان مہر کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری طرف سے تعزیت قبول کریں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انور خان مہر اچھے انسان تھے سب ان کی تعریف کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی سکھر آنا ہوا تو ان کے گھر جاکر تعزیت کروں گا۔