حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، صادق سنجرانی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملک کی معروف کاروباری شخصیت سردار یاسر الیاس کی قیادت میں کاروباری وفد نے ملاقات کی جس میں صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے معاشی اصلاحات متعارف کرانا انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کیلئے کاروباری اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کاروباری سرگرمیوں کی بدولت ملک میں معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، مسائل کا حل باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر ہی نکالیں گے، ایوان بالا نے ملک میں کاروباری و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ سینیٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیاں بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔

ملاقات میں وفد کے اراکین نے چیئرمین سینیٹ کو مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے برنس کمیونٹی سے کاروباری و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے درپیش مسائل پر سفارشات طلب کر لیں۔

 صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر خطے کی معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے میں مددگار ثابت ہوگا، گوادر پورٹ کے ذریعے تجارتی نقل و حمل میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تاجر برادری گوادر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Share.

Leave A Reply