اسلام آباد میں 20 نہیں 25 لاکھ لوگ آئیں گے۔ عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں 20 نہیں 25 لاکھ لوگ آئیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسے کے شرکا خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا بڑا جلسہ جہلم میں آج تک نہیں دیکھا۔ آپ لوگ پاکستان تحریک انصاف سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے لے کرآئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈونلڈ لوپاکستانی سفیرکوبلا کردھمکی دیتا ہے کہ عمران خان کونہیں ہٹایا تونقصان ہوگا۔عمران خان کو ہٹا کرچیری بلاسم کولائے توسب معاف ہوجائے گا۔
میرے دورمیں میری فوج کے بارے میں غلط بات کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی۔ روس کے صدرسے کم قیمت پرتیل دینے کی بات کی جس پروہ رضا مند ہوگیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سازش سے 22 کروڑعوام کے منتخب وزیراعظم کوہٹا دیا جاتا ہے۔ اس سازش میں میرجعفراورمیرصادق بھی شریک ہوتے ہیں۔ سازش سے اس قوم پرملک لوٹنے والے کرپٹ حکم ران مسلط کردیے جاتے ہیں۔ ان کرپٹ لوگوں نے پاکستانی عوام کی خود داری کوختم کردیا تھا۔ عمران خان نے شہبازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہ’ کچھ توشرم کرو، تم میرجعفرہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جولندن میں اربوں کی جائیداد لے کربیٹھا ہے اس نے پوری کابینہ کولندن بلا لیا، یہ لوگ لندن جا کراس سے ہدایت لیں گے۔ ان میں خود توغیرت نہیں تھی اورقوم کی غیرت کو بھی نقصان پہنچایا۔
چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے بڑا بھائی اوراس کی بیٹی فوج کوبرا بھلا کہتے ہیں، ان چوروں کی کابینہ میں 60 فیصد ضمانت پرہیں، ڈان لیکس میں کہتا ہے کہ میں تو دوستی کرنا چاہتا ہوں فوج نہیں کرنا چاہتی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ اقتدارسے ہٹنے کے بعد زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا۔
جب سازش سے چیری بلاسم کوبٹھایا گیا توپھرقوم جاگ گئی۔ بیس مئی کے بعد آپ کواسلام آباد کی کال دوں گا۔ پہلے میں سمجھ رہا تھا کہ اسلام آباد میں بیس لاکھ لوگ آئیں گے لیکن اب بیس نہیں 25 لاکھ لوگ آئیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک پلان انسان بناتاہے اورایک پلان اللہ بناتا ہے۔ ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ عمران خان کوہٹانا ہے اورساری قوم عمران خان کے حق میں فیصلہ کرتی ہے۔
جلسے کے شرکاسے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں گندم اورآٹے کا بحران آنے والا ہے۔
آج میں آپ کو ایک رازکی بات بتا رہا ہوں کہ جن 25 لوٹوں کی وجہ سے حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بنا ہے وہ جلد ہی فارغ ہونے والے ہیں۔ قوم کسی بیرونی دھمکی سے خائف نہیں ہے۔
امپورٹڈ وزیراعظم کہتے تھے کہ یہ مراسلہ جھوٹا ہے اگریہ جھوٹا تھا تودوبارقومی سلامتی اجلاس میں کیوں پیش کیا گیا؟ امپورٹڈ کےآنے کے بعد مہنگائی بڑھ گئی ہے
میں اس امپورٹڈ حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیا دھمکی آمیزمراسلہ جھوٹ ہے؟ جہلم کے لوگوں بتاؤ کہ مراسلہ جھوٹا ہے یا سچا؟
میں بلاول سے پوچھتا ہوں کہ مراسلہ سچا نہیں تھا توامریکی سفیرکوبلا کراحتجاج کیوں کیا گیا تھا؟ تمہاری کابینہ نے مراسلے پرکمیشن بنانے کا کیوں کہا تھا؟ بلاول سند میں پانی کے بحران پر خاموش کیوں ہیں؟