صدر مملکت سے سابق گورنر سندھ کا رابطہ، ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی تجویز

Pinterest LinkedIn Tumblr +

صدر مملکت سے سابق گورنر سندھ کا رابطہ، ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی تجویز

سابق گورنر سندھ

سابق گورنر سندھ کی جانب سے صدر مملکت کو ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں اور ساتھ ہی صدر پاکستان کو اس ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی تجویز دی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کیلیے افواج پاکستان اور عدلیہ ضمانت ہیں اور ایک نکاتی ایجنڈے پر کل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے۔
Share.

Leave A Reply