وزیراعلیٰ کا انتحاب اور حلف دونوں غیر آئینی ہیں، راجہ بشارت
راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتحاب اور حلف دونوں غیر آئینی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی آئین شکنی کے باعث پنجاب شدید آئینی بحران کا شکارہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر قانونی و غیرآئینی انتخاب نے صوبے کو شدید انتظامی بحران سے دو چار کردیا، گورنر و وزیراعلیٰ کو زبردستی تھوپنے سے صورتحال مزید خراب ہو گی۔
راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتحاب اور حلف دونوں غیر آئینی ہیں، جن حالات میں پولیس گردی سے پنجاب اسمبلی کو یرغمال بنا کر وزیراعلیٰ کا انتحاب کرایا گیا یہ جہموریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عدلیہ کو اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، عمر سرفراز چیمہ کا موقف اصولی ہے، پنجاب کےعوام پر جعلی الیکشن کے ذریعے وزیراعلیٰ کو مسلط کرنے کی کوشش کسی طرح کامیاب نہیں ہوگی۔