حنا ربانی کھر سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلمر کی ملاقات
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلمر نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلمر نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں کینیڈا کی ہائی کمشنر نے حنا ربانی کھر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
حنا ربانی کھر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور کینیڈین کمپنیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان کے طلباء کے لئے کینیڈین ویزا کے اجراء میں سہولت پر بھی زور دیا۔