خواجہ آصف کا بیان اپنی جگہ لیکن انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ہوں گے، آصف زرداری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

خواجہ آصف کا بیان اپنی جگہ لیکن انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ہوں گے، آصف زرداری

آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نواز شریف سے بات کی اور انہیں سمجھایا کہ جیسے ہی انتخابی اصلاحات ہوں الیکشن کرائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں ، میں کہتا رہا کہ یہ الیکشن دھاندلی کے ہوئے ہیں تو کسی نے مانا نہیں اور کسی نے سنا نہیں، اس کے وقت کے سلیکٹڈ نے بھی نہیں سنا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم سب نے ملکر حکومت بنا لی ہے تو وہ چاہ رہے ہیں کہ انتخابات کروائیں لیکن ہم نے بھی الیکشن کروانے سے انکار نہیں کیا، البتہ ہمیں پہلے انتخابی اصلاحات کرنے ہیں ، نیب ریفارم کرنے ہیں ،ان کا نعرہ ہے الیکشن جلدی کرائیں اور اس حوالے سے گزشتہ رات نواز شریف سے بھی بات کی  اور انہیں سمجھایا کہ جیسے ہی الیکشن اصلاحات ہوں فوری الیکشن کرائے جائیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے اسٹاک ایکسچینج کھڑا کرنا ہے ، پرویز مشرف دور کے بعد ہم بھی اسٹاک ایکسچینج کھڑا کیا ، جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آجاتا ہمیں مشکلات ہوں گی ، ابھی نئی حکومت آئی ہے حالات کنٹرول کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس اس وقت تیل مہنگا ہے ، ایک بلین بیرل کی سعودی سے کمٹمنٹ ہے ، وزیر اعظم ان سے بات کریں گے ، آئی ایم ایف کا پروگرام دیکھ رہے ہیں ، ہم آئل کی قیمت کیسے بڑھائیں ، ہم نے غریبوں کے چولہے جلانے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو میر جعفر اور میر صادق کے تمغے دے رہا ہے ، اس کا کیا واسطہ آج کی صورتحال سے ، ہم نے پاکستان کو بنانا ہے پاکستان کو سنوارنا ہے، میرے نظر میں ہم پاکستان چلا سکتے ہیں ، میں نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ نہیں چلا سکتے ہیں ، ان کے اپنے دوستوں نے ان کو چھوڑا ہے۔

Share.

Leave A Reply