الیکشن کمیشن کا فیصلہ جھوٹی سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے، حسن مرتضیٰ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

الیکشن کمیشن کا فیصلہ جھوٹی سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے، حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جھوٹی سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قبل از وقت الیکشن چاہتی ہے تو انتخابی اصلاحات کی طرف آئے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ جھوٹی سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بے ساکھیاں نہیں رہیں تو ہر جگہ کٹھ پتلی کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے، پونے چار سال حکومت کرنے والے کے پاس پونے چار کام بھی گنوانے کو نہیں، عمران خان کی سیاست دم توڑتی جا رہی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فتنہ اور فساد زیادہ دیر نہیں چل سکتے، عمران خان تصادم  کی سیاست کے ذریعے زندہ رہنا چاہتا ہے، ملتان کا ڈبہ پیر الیکشن کمشن کیخلاف ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے کہا ہے کہ خانہ بدوش پیر کے ہاتھ میں صرف ناکامی کی لکیر بچی ہے، یہ اداروں کو دباؤ میں ڈال کر من پسند فیصلے کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو متنازعہ بنانیوالا ریجیکٹڈ ٹولہ عوام کی نظروں میں گر چکا ہے، ملک کو آئینی بحران کا شکار کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کریگی۔

Share.

Leave A Reply