امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے رقم جاری نہیں کررہی، تیمور جھگڑا
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے رقم جاری نہیں کررہی۔
تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجود امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کےلیے چوتھے سہ ماہی کے لیے کی رقم جاری نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ انضمام سے پہلے قبائلی اضلاع کا کرنٹ بجٹ 32ارب روپے تھا اور اب بڑھا کر77ارب کردیا جبکہ ترقیاتی بجٹ 21.6ارب سے بڑھا کر54ارب کردیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال وفاق نے قبائلی اضلاع کےلیے 36.9ارب روپے جاری کردیئے، صوبائی حکومت نے اپنا فنڈ ملاکر قبائلی اضلاع میں 38.2ارب روپے خرچ کئے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کےلیے وفاقی حکومت بجٹ جاری نہیں کررہی جبکہ قبائیلی اضلاع سالانہ ترقیاتی بجٹ کو 21 ارب سے بڑھا کر 54 ارب کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورتھ کوارٹر کے 17 ارب روپے ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی جاری نہیں ہوئے، صوبے کی وہ قوتیں جو وفاق سے وزارتیں تولیتی ہیں، صوبے اور قبائلی اضلاع کے لیے آواز نہیں اٹھاتی۔