ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ناصر حسین شاہ
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتشار پھیلانے کی کوشش کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، سندھ کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کریں گے۔
دوسری جانب خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کے بعد ہی انتخابات ممکن ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، اس میں ترمیم کرنی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پرعمل نہیں ہوتا تو بلدیاتی انتخابات پرشکوک وشبہات ہونگے، ترمیم کے بعد قانون کی شکل تبدیل ہوگی، الیکشن اس کے مطابق ہوگا۔
کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ابھی ہماری ترجیح معاہدے پر عمل کی ہے، اسلام آباد میں جو معاہدہ ہوا اس پر تفصیلی بات ہوئی، معاہدے کو حتمی شکل دیکر قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تجاویز کوجلد حتمی کرکے سندھ اسمبلی سے منظور کرائیں گے، پیپلز پارٹی وفد کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی، بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی تجاویز دیں۔