عمران اشرف بہترین اداکار ہیں لیکن فلم کے لئے موزوں نہیں، شیرازاپل
شیرازاپل ایک بہترین موسیقار اور منجھے ہوئے گلوکارہیں انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری رواں برس میں ریلیز ہونے والی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دی ہیں انہیں میں دم مستم بھی شامل ہیں۔
حال ہی میں شیراز اپل کو ایک شو میں مدعو کیا گیا جہاں میزبان نے عمران اشرف کے فلمی کیریئر کے بارے بات کی۔
میزبان کا کہناتھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کی رائے یہ ہے کہ عمران اشرف فلموں کے لئے موزوں نہیں ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے اس کے جواب میں شیراز اپل کا کہنا تھا کہ شاید لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔
شیراز اپل کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ عمران اشرف بہت اچھے اداکار ہیں اور عمدہ اداکاری کرتے ہیں لیکن وہ چھوٹی اسکرین کے لئے بہترین ہیں بڑی اسکرین اور بڑے پردے کے گیم مختلف ہوتے ہیں اس کے لئے کچھ اور طرح کے ستارے ہوتے ہیں جیسے ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، شان اور فوادخان وغیرہ۔