افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں، وزیراعظم

Pinterest LinkedIn Tumblr +

افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں، وزیراعظم

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس ہوا ہے ، ہم  متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے  خودکش دھماکے میں شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور11سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے ، شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ   اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور  اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خود کش دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ 3 معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکُش حملہ آور کے اعضاء کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے بعد قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں۔
Share.

Leave A Reply