سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟

پی ڈی ایم اے سندھ نے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ بھر میں جاری گرمی کی حالیہ لہر میں آج سے 17 مئی تک کمی رہنے کا امکان ہے جبکہ ہیٹ ویو سے دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،  خیر پور اور نواب شاہ کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے کہا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 18 مئی کے بعد سے وسطی اور بالائی سندھ میں ہیٹ ویو کی شدت میں دوبارہ سے اضافہ ہونے کا امکان ہے کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے گرم موسم کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے کے-الیکٹرک،  حیسکو/ سیپکو کے چیف ایگزیکٹیوز کو  ہیٹ سٹروک سینٹرز، جنرل ہاسپٹلز اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے سندھ  نے فلاحی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کو گنجان آباد علاقوں میں قائم کر دہ ہیٹ سٹروک سینٹرز میں ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے کے ڈبلیو ایس بی اور واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹرز سے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
Share.

Leave A Reply