فواد چوہدری: ’عدالتیں کتنی بے بس ہیں اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پھر شہباز اور حمزہ کی ضمانتوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی‘

Pinterest LinkedIn Tumblr +

فواد چوہدری: ’عدالتیں کتنی بے بس ہیں اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پھر شہباز اور حمزہ کی ضمانتوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی‘

PTI leader's meeting with TLP 'vulgar': Fawad

سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’عدالتیں کتنی بے بس ہیں اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پھر شہباز شریف سینئر اور جونیئرکی ضمانتوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، وہ مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے۔‘

انھوں نے وزیرِاعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیر ملکی دورے پر ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور کی خصوصی عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگا تھا۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع بھی کر دی ہے۔

Share.

Leave A Reply