‘فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کے تمام جلسوں سے بڑا جلسہ ہوگا’

Pinterest LinkedIn Tumblr +

‘فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کے تمام جلسوں سے بڑا جلسہ ہوگا’

جلسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کے تمام جلسوں سے بڑا جلسہ ہو گا۔

فیصل آباد جلسے کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے رانا ثناء اللہ کو ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  مسجد نبوی کے واقعے اور سیالکوٹ میں مسلم مسیحی  تنازعہ بنانے میں ن لیگ ملوث تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج فیصل آباد کا تاریخی جلسہ سیاسی فرعون رانا ثناءاللہ کی سیاست کا جنازہ نکال دے گا، رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ میں چاہوں تو عمران خان بیس بندے نہیں نکال سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  رانا ثناءاللہ آج جو چاہنا ہے چاہ لو لیکن عوام کا سمندر عمران خان کا استقبال ضرور کرے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کے تمام جلسوں سے بڑا جلسہ ہو گا، لاکھوں فیصل آبادی آج اپنے گھروں سے نکل کر سیاسی فرعون کے سینے پرمونگ دلیں گے۔

Share.

Leave A Reply