ناکام حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے، حسان خاور

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ناکام حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے، حسان خاور

ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف حسان خاور نے کہا ہے کہ  ناکام حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ‏رات گئے حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کا داخلہ سرِ عام چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پہ دہشتگردی کا مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مدعو تھے، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی سے جو انتقام لے رہی ہے وہی پی ڈی ایم کی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ  انتقامی کارروائی نہ کرنے کے دعوے داروں یہ انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی تحریک کونہیں روکا جاسکتا۔
حسان خاور نے کہا کہ فیصل آباد کا آج ہونے والا جلسہ ایک بار پھر ثابت کرے گا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، وقت سے بہت پہلے جلسہ گاہ میں لوگوں کا جم غفیر اس بات کی گواہی ہے کہ وہ حکومتی غنڈہ گردی سے نہیں ڈرتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور اب امپورٹڈ حکومت کے بہکاوے میں نہیں آنے والے، پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناکام امپورٹڈ حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے۔
Share.

Leave A Reply