چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس

Pinterest LinkedIn Tumblr +

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس

آج سے چار سال قبل اسی گراؤنڈ پر عمران خان صاحب نے سہانے خواب پورا کرنے جھوٹے وعدے کئیے جو ایک پورا نہ ہوا۔۔

پولیس ، معیشت، دہشتگردی، تعلیم،
صحت سب ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا صورت حال سب کے سامنے ہے۔ سب کچھ مزید تباہ ہو گیا۔

کراچی کی محرومی و زیادتی پر اہلیان کراچی سے معذرت کرنے کے بجائے عوام کو ملکی اداروں کے خلاف کردیا۔

عمران خان کسی سے مخلص نہیں انکے سارے قریبی رفقاء انکو ایک ایک کرکے چھوڑ گئے۔

پاکستان کے جن اداروں نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کی، حکومت جاتے ہی وہ جانور اور غدار ہوگئے۔

اپنی حکومت گرنے پر امریکہ مخالف بیانیہ بنانے والے عمران خان جب امریکہ گئے تو ٹرمپ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خصوصی تعاون پر شاباش لے رہے تھے، وطن واپس آکر قوم سے جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ تو ہماری جنگ ہی نہیں تھی۔

عافیہ صدیقی اس امت اور قوم کی بیٹی ہے۔ میاں صاحب آپکی بھی بیٹی ہے جو سیاست کررہی ہے۔ زرداری صاحب آپکی بھی بیٹی ہے، بلاول صاحب آپ وزیر خارجہ ہیں، آپکی بھی بہنیں ہیں، حکومت آپ کے ہاتھ میں ہے اس کو رہا کرانا آپ سب پر واجب ہے

جب افغانستان کی جنگ ختم ہوگئی معاہدے طے پاگئے، افغانستان نے اپنے قیدی رہا کروا لیے، امریکی اپنے قیدی رہا کروا کر لے گئے، پھر عافیہ کا کیا قصور تھا۔ روزمحشر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عافیہ سے ملاقات ہوگی تو کیا منہ دکھائیں گے۔

کاش عمران خان کو امریکہ کے خلاف جہاد عافیہ صدیقی کی رہائی پر یاد آتا یا فرانس کے معاملے پر آتا

کراچی میں چند دنوں میں تین بم دھماکوں میں ہلاک و زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی، تعزیت اور دعائے صحت کرتا ہوںعمران خان نے ثابت کردیا کہ ذہنی طور پر کسی سرکاری عہدے کے لائق نہیں۔۔

ریاستی اسکولوں کے طالب علموں کو آئندہ یہ مضمون پڑھایا جاۓ گا کہ اس طرح کے انسانوں کو سیاست سے دور رکھنا ۔۔آپ نے ہر سیاست دان کو چور کہا سب کو کرپٹ کہا ،آج آپکی جماعت پر فرح گوگی کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے توشہ خانہ کیس سامنے آیا یہ کونسا امع بل معروف ہے اور نہی عنل منکر ہے ۔۔۔

اب کراچی کے لوگ کسی لسانی سیاسی جماعت یا باہر کی کسی جماعت کی بات پر کان نہیں دھرے گا نہ کراچی اب دھوکا کھائے گا۔پہلے دن سے کہہ رہا ہوں افغانستان کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، پاکستان شفٹ ہوگئی ہے۔

پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نیٹو کے 30 ممالک افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لیں گے۔

جس وقت پاکستان کو اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، اس وقت سابق اور موجودہ حکمرانوں نے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرکہ دشمن کو حوصلہ دیا ہے۔

قوم اس سازش کو سمجھے اور اپنے اتحاد سے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے۔

آصف زرداری مہاجروں کے بارے زبان ہوش و حواس میں استعمال کریں۔ ہم ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت پاکستان آنے اور یہاں آکر حکومت نظام بنانے میں فعال کردار ادا کیا اور آپ کی زندگی گزارنے کا معیار بہتر کرایا ۔۔مہاجر کوئی پناہی گزین نہیں، اپنا اختیار استعمال کیا اور پاکستان کو مضبوط کرنے یہاں ہجرت کی۔

سندھی ہمارے لئے انصار ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھی مہاجر قوم میں نفرت کے بیج بو کر کہ گھناؤنی سیاست کرتی ہے۔

میڈیا کے توسط سے خواتین جلسے کی تاریخی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جس ملک میں ہر طرف مایوسی پھیلی ہوں گلا سڑا نام نہاد جمہوری نظام دم روڑ رہا ہوں ایسے نظام کے خلاف کراچی کی مائیں،بہنیں بڑی تعداد میں ہماری آواز پر جمع ہوئیں۔

میرے کارکنان نے بنا کسی پیسے اور بنا کسی سرکاری سرپرستی کے جس طرح انتھک محنت کرکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا ان سب کو شاباش۔

باغ جناح کراچی کا سب سے بڑا گراؤنڈ ہے جس کو سیاسی جماعتوں کے کیلئے مردوں اور عورتوں سے مل کر بھرنا مشکل ہوتا ہے وہاں اس گراؤنڈ کو پی ایس پی نے صرف خواتین سے بھردیا ۔اللہ کا لاکھ شکر اس نے ہمیں کامیاب کیا۔

حق کو حق کہنا اور باطل کو غلط ثابت کر کے اسکے سامنے ڈٹ جانا سب سے افضل عمل ہے جو اللّٰہ کو پسند ہے۔۔

میری آواز پر بلوچ، سندھی، پختون، پنجابی، مہاجر، کچھی، میمن، سرائکی مائیں بہنیں جمع ہوئی اور فیصلہ کرلیا کہ کراچی کا ووٹ صرف اور صرف پی ایس پی کا ہے۔

عمران خان کے لیے حکومت گرنے سے ایک رات پہلے تک ایم کیو ایم والے نفیس لوگ تھے۔

ایم کیو ایم کی قیادت بازاری لوگوں کے ہاتھ میں یہ پی پی کی بغل بچہ جماعت ہے جو ہر مرتبہ قیمت لے کر مہاجر ووٹ بیچتے ہیں اور کارکنان کو بے وقوف بناتے ہیں

Share.

Leave A Reply