عزیزآباد پولیس نے دورانِ ڈکیتی قتل کا کیس حل کردیا شہری کو گولی مارنے والا مرکزی ڈاکو گرفتار
مقتول زوہیب عمری 37 سالہ کو دورانِ ڈکیتی مورخہ 20 اپریل کو عزیزآباد کی حدود میں صرف موبائل چھیننے کے لئے بے رحمی سے گولی مار کر قتل کردیا تھا
ڈکیتی میں 3 ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سوار آئے تھے جنہوں نے مقتول کو مدینہ مسجد کے عقب میں روکا تھا
واقعہ کا مقدمہ تھانہ عزیزآباد میں درج کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ٹیم بنائی دی تھی
پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامر ولد عبدالستار کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ فدائی ہسپتال کے برابر میں مقتول کی دوکان ہے
ملزمان نے ریکی کی کہ مقتول 2 بجے رات کے بعد دوکان بند کر کے گھر جاتا ہے
مقتول دوکان بند کر کے جیسے ہی نکلا تو ملزمان پیچھے لگ گئے اور مدنی مسجد والے روڈ پر روکا
ملزمان کے دیگر ساتھیوں میں آکاش ارسلان اور یوسف بھی واردات میں شامل تھے
گرفتار ملزم سے انٹیروگیشن جاری ہے اور دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
عزیزآباد پولیس نے دورانِ ڈکیتی قتل کا کیس حل کردیا شہری کو گولی مارنے والا مرکزی ڈاکو گرفتار
Share.