پریس کانفرنس
پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشل کونسل اور سنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی نے پاکستان ھاؤس لاھور میں زمہ داران کے ھمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیآ۔ انہوں 6 کہا کہ ہم کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے این اے 240 کے الیکشن آفس میں پارٹی رہنماؤں پر دھشت گردانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن حلقہ 240 کے موقعے پر پارٹی کے مین کیمیپ پر موجود صدر انیس قائم خانی اور چیئرمین سید مصطفی کمال پر خود کار آتشیں اسلحہ سے حملہ ملک کے اداروں کی واضح ناکامی ہے ۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں کیمپ میں موجود پر امن کارکنان شدید زخمی ہوئے ۔ ایک سنیئر کا رکن سیف الدین جاں بحق ہو گئے جبکہ مرکزی ذمہ دار افتخار عالم اور دیگر کارکنان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں حلقہ 240 NA کے انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان نے کراچی کے مشہور ڈکیت المعروف کاشی دادا کو اپنا امیدوار نامزد کیا ۔ یہ شخص متعدد پولیس مقابلوں میں گرفتار بھی ہوا ۔ مسافروں کی گاڑیوں میں لوٹ مار ، منشیات فروشی اور قتل وغارت کے مقدمات میں شامل رہا ہے ۔ اب اس نے مذہبی لبادہ اوڑھ کر دھشت گردی کی ہے اور پوری دنیا میں تحریک لبیک کا امیج ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر قائم کیا ہے ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں اور حلقہ 240 کے انتخابات کے روز اندھا دھند فائرنگ اور دہشت گردی کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے.
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
پاک سر زمین پارٹی سنٹرل پنجاب لاہور