اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کارروائی،

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی منشیات فروش کے خلاف کاروائیاں جاری، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور تھانہ کلفٹن پولیس نے Sniffing Dog کی مدد سے کراچی ائیرپورٹ کارگوایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے Kirghizstan کے لیے بک کرواۓ گیے پارسل سے 2.200 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جسکو ملزمان نے انتہائی مہارت سے کپڑوں میں جزب کی ہوئی تھی جسے اے این ایف نے ناکام بناتے ہوئے پارسل ضبط کرکے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی گئی،دوسری کارروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور تھانہ گلشن اقبال نے کراچی کے علاقے الاآصف اسکوئر سہراب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر اسکے قبضہ سے 2.400 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم منصف خان ولد نراس ولی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم بین الصوبائی گروہ کا اہم کارندہ ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Share.

Leave A Reply