پریس ریلیز
الیکشن کمیشن آف پاکستان
آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی ۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سئنیر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں اور پبلک کی طرف سے ان درخواستوں کا جائزہ لیا جس میں الیکشن کمیشن سے حالیہ بارشوں کی وجہہ سے نقصانات ، موجودہ موسمی حالات اور محرم الحرام ضمنی انتخاب این اے حلقہ 245 ۔ کراچی شرقی جو مورخہ 27 اگست 2022 کو ہونے تھے اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات جو مورخہ 24 جولائی 2022 کو ہونے تھے ۔ انہیں محرم الحرام کے بعد کروانے کی درخواست کی گئی تھی ۔ ان درخواستوں پر غور کرنے سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور محکمہ موسمیات سے رپورٹ طلب کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے مذکورہ بالا دنوں میں بارشوں کی پیشن گوئی کی۔ مزید صوبائی الیکشن کمشنر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے آمد و رفت کے ذرائع، پولنگ سٹیشنوں کی بلڈنگوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات، پولنگ کے سامان کی۔ترسیل، بارشوں کی وجہہ سے عوام کے ووٹ ڈالنے میں دشواری اور دیگر انتظامی امور کو مد نظر رکھتے ہوئے پولنگ کی تاریخ کو ملتوی کرکے محرم الحرام کے بعد مناسب تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا تمام حقائق کو۔سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ۔
1۔ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 جولائی کے بجائے 28 اگست 2022 کو ہوگی ۔
2۔ ضمنی انتخاب حلقہ این اے 245 کراچی مشرقی جس کی پولنگ مورخہ 27 جولائی 2022 کو ہونی تھی اب 21 اگست 2022 کو ہوگی ۔
یہ فیصلہ ووٹروں، امیدواروں کی سہولت اور انتظامی امور کی بہتری کے لئے کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں
#ECP