آراےبازار پولیس کی اہم کاروائی،
خود کو سرکاری افسر اور اہلکار ظاہر کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،
ملزمان کی شناخت احمد رضا، اعجاز اور غلام رسول کے نام سے ہوئی،
ملزمان سے محکمہ کسٹم کی جعلی وردیاں، جیکٹ، وائرلیس سیٹ، لیپ ٹاپ، جعلی کارڈ اور دستاویزات بھی قبضہ پولیس میں لئےگئے،
ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لی گئی جسے جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی، ایس ایچ او
ملزم احمد رضا قبل ازیں ضلع سیالکوٹ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے،
ملزمان مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو چیک کرکے شہریوں سے رقم بٹورتے، ایس ایچ او
ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب کی ایس ایچ او آراے بازار اور ٹیم کو شاباش،
گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار