بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ زمان قریشی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ زمان قریشی نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر پی ایس 66 کی دیگر عہدیداروں و بلدیاتی امیدوارں کے ساتھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

حیدرآباد شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔ شہر مسائل کا گڑھ بن گیا طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیا مہنگی بجلی،ناجائز جرمانے اس کے علاوہ ہیں۔

فراہمی آب و نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے، نالوں کی عدم صفائی کی وجہ سے حالی روڈ،سخی پیر روڈ سیوریج کے پانی میں ڈوبا رہتا ہے۔ 

ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے جعلی چالان و شاہراہوں سے غیر قانونی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔

اس وقت شہر حیدرآباد میں ہر طرف مسائل ہی مسائل نظر آرہے ہیں۔ نہ کوئی حکومت نظر آتی ہے نہ کوئی منتخب نمائندے نظر آتے ہیں۔ مسائل کا زکر کریں تو فہرست بہت لمبی ہے۔ اس وقت حیدرآباد شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ جہاں گھروں میں عوام پریشان ہے وہیں شہریوں کا کاروبار بھی اس مسئلہ سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔ عوام گھنٹوں گھنٹوں بجلی سے محروم رہتی ہے۔ نکاسی آب کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔ اگر کوئی سیوریج کی لائن خراب ہوجاتی ہےتو مہینوں اس کی مرمت نہیں کی جاتی۔ سڑکوں گلیوں میں گندا پانی جمع ہونے سے نہ تو بچے اسکول جاسکتے ہیں نہ ہی عوام روز مرہ کے کاموں کو سر انجام دے پاتے ہیں۔ لیاقت کالونی ہو یا پریٹ آباد ہو حالی روڈ ہو یا لطیف آباد کے مختلف علاقے کوئی واسا کا اہلکار یا مشینری نظر نہیں آتی۔ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے یا ڈیزل کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابلنے لگتے ہیں۔ مرکزی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، تلک چاڑی جہاں سے لاکھوں لوگ گزرتے ہیں مہینوں سے اس کے نچلے حصے کی مرمت نہیں کی جارہی، آفندی ٹاؤن کی گلیوں کا بھی یہ ہی حال ہے۔ اس وقت شہر میں ڈینگی ملیریا شدد سے پھیل رہا ہے اس خطرناک امراض کی روک تھام کے لئے بھی کوئی نظر نہیں آتا۔ 

پاک سر زمین پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر بجلی کج غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ بند کی جائے، موسم گرما میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے اس سے قبل ٹرانسفارمرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ نکاسی آب فراہمی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔ ہر علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا نظام عمل میں لایا جائے اور مچھر مار اسپرے یقینی کو یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک کے نظام کی صورتحال بہت خراب ہے اس کو بہتر بنایا جائے اور شاہراہوں سے غیر قانونی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے۔ 

پریس کانفرنس میں نائب صدور رضوان احمد گدی،فہیم آرائیں، ڈویژن ممبر و بلدیاتی امیدوار خالد حسین،علی بابا،احمد ایڈووکیٹ، وقاص صدیقی ایڈووکیٹ بھی شریک تھے

Share.

Leave A Reply