پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) پارٹی کے سینئر ساتھی پیر یوسف جان سرہندی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) پارٹی کے سینئر ساتھی پیر یوسف جان سرہندی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا اس موقعے پر سینیئر رہنما کراچی ڈویژن کے صدر استاد غلام نبی گبول، کراچی ایسٹ کے صدر حاجی بگن خاصخیلی،سندھ کاؤنسل ممبر رشید رند، جنرل سیکریٹری طارق سیال، محمد علی میرجت لیاقت عمرانی، منان چاندیو، لطیف گبول،ذولفقار سیال،جڑیل تنیو،نعمان علی نے کہا ہے کہ یوسف جان سرہندی پارٹی کے لیے سچے جذبے اور وفا کی علامت تھے۔ انہوں نے پوری زندگی عوامی جدوجہد کی۔ وہ تمام مشکلات سہتے ہوئے پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور تمام آزمائشوں میں کامیاب رہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیر یوسف جان سرہندی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ شہید میر مرتضٰی بھٹو کے سچے سپاہی اور جزبے کی علامت تھے۔ ان کو ہمیشہ دلوں میں یاد رکھا جائے گا۔ آخر میں یوسف جان سرہندی کے اعلی درجات کے لیے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ساتھی پیر یوسف جان سرہندی اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share.

Leave A Reply