‏حیدرآباد کی عدالت میں پارس شاہ قتل کیس کی سماعت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

‏حیدرآباد کی عدالت میں پارس شاہ قتل کیس کی سماعت، عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پارس شاہ قتل کیس کی سماعت نویں سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا اوٹھو کی عدالت میں ہوئی۔

مدعی سلمان شاہ اور ان کی بہن صدف شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

بھٹائی نگر پولیس نے گرفتار ملزمان اسرار شاہ اور دیدار شاہ کو جیل سے عدالت میں پیش کیا۔

ہماری تفتیش ابھی جاری ہے اور مکمل ہونے پر کیس کا چالان پیش کر دیا جائے گا: تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا۔

مقدمے میں نامزد دو ملزمان تاحال مفرور ہیں گرفتار نہیں ہوسکے: مدعی

عدالت نے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزمان اسرار شاہ اور دیدار شاہ کو مزید 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

ہمارے بھائی پارس شاہ کو بے گناہ قتل کیا گیا، تفتیش سانگھڑ پولیس کے حوالے کرنے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا، صدف شاہ

ہمیں اب انصاف کی امید ہے کہ ہمارے بھائی کے خون سے انصاف ہوگا۔

Share.

Leave A Reply