باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کا اجلاس ،،،،

Pinterest LinkedIn Tumblr +

باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کا اجلاس ،،،،

پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے زیر اہتمام آج بلال چرغہ ہاؤس خار میں باجوڑ کے امن و امان اور دوسرے مسائل پر باجوڑ سیاسی اتحاد اور قومی مشران کا ایک گرینڈ جرگہ ہوا ، جرگہ نے باجوڑ کے امن وامان پر مشترکہ طور تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کے روز بروز باجوڑ میں امن خراب ہوتا جارہا ہیں جبکہ پولیس اور سکیورٹی ادارے و انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ، مقررین نے مزید کہا کہ جن بارہ نکاتی ایجنڈا پر بالا اداروں نے ھم سے وعدہ و اتفاق کیا گیا تھا اس میں ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ جوکہ نا انصافی ہیں اگر ان اداروں کا ہمارے ساتھ یہ رویش جاری رہا اور امن برقرار رکھنے پر توجہ نہیں دیا ، تو پھر ہم ایک نہ ختم ہونے والے احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ، گرینڈ جرگہ کے مقررین یہ بھی مطالبہ کیا ،کہ نواپاس اور غاخی پاس راستوں کو پوری طور تجارت کیلئے کھول دیا جائے ،اور ضم اضلاع کیلئے سرتاج عزیز کمیٹی کے سفارشات پر من و عن حکومت عمل درآمد کریں ، اور ضم اضلاع کے عوام کو ان سفارشات کے مطابق اپنا پورا حق دیاجائیں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ اگر بالا ادارے امن قایم نہیں رکھ سکتا تو پھر ھم قومی فیصلوں پر مجبور ہوجائینگے، مقررین میں سید آخونذادہ چھٹان ، سابق گورنر شوکت اللہ خان ، سردار خان ،نثارباز، سابق سینیٹر عبدالرشید ، پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر شیر بہادر سلارزئی ، شیخ جان ذادہ ، گل کریم خان ، سیراج الدین خان پشت ، قاضی عبدالمنان ناواگئ ،اور قاری عبدلمجید نے خطاب کیا ،

Share.

Leave A Reply