بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

Pinterest LinkedIn Tumblr +

گورنر ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر بلوچستان نے اسمبلی کا اجلاس 28 فروری سہہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی کے 65 اراکین میں سے اب تک 62 نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چُکا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کی تین نشستوں پر تنازعہ کے باعث نتائج کو الیکشن کمیشن نے روک دیا ہے جن میں سے زیارت اور ہرنائی سے بلوچستان اسمبلی کی

بعض نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Share.

Leave A Reply