روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ کسی کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ مغرب روس کو اندر سے کمزور کرنا چاہتا ہے۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ کسی کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ مغرب روس کو اندر سے کمزور کرنا چاہتا ہے۔

ماسکو میں روسی پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب کے موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اسٹریٹجک استحکام پر امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب روس کو ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم یوریشیا سیکیورٹی پر بات چیت کےلیے تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور لاطینی امریکی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ یوکرین آپریشن کو روسیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ داخلی امور میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا ہماری فوج نے یوکرین میں مزید علاقے آزاد کرائے ہیں۔ اسپیشل فوجی آپریشن کے اہداف مکمل کرنے اور تنازع ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

صدر پیوٹن نے کہا امریکا کے اسٹریٹیجک استحکام پر بات چیت کےلیے تیاری کا بیان نامناسب ہے۔ امریکا اس وقت روس کو اسٹریٹجک شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس پر خلا میں ہتھیار نصب کرنےکی کوشش کےالزامات بےبنیاد ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں مغرب روس کو ہتھیاروں کی دوڑ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن لینڈ، سوئیڈن کے نیٹو میں شمولیت کے بعد ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کو مضبوط کریں گے۔

روسی صدر نے کہا یوکرین میں نیٹو افواج کے داخلے کے نتائج ہوں گے۔ کیا وہ نہیں سمجھتے کہ جوہری تصادم کا خطرہ ہے؟ امریکی اقدامات نے یورپین سیکیورٹی کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا ہے۔

روسی صدر نے کہا ہم یورپ روس سیکیورٹی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی مضبوط گلوبل آرڈر مضبوط روس کے بغیر ناممکن ہے۔

Share.

Leave A Reply