محکمہ موسمیات نے مسلسل 3 دن تک موسلا دھار بارشوں سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

محکمہ موسمیات نے مسلسل 3 دن تک موسلا دھار بارشوں سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران موسلا دھار بارشوں کے امکان کے پیش نظر برساتی، مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 فروری اور یکم مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان جبکہ یکم اور2 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد،راولپنڈی کے برساتی،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

آئندہ 3 روز کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیزموسلا دھار بارش، چند مقامات پر ژالہ باری، شمالی بلوچستان میں برفباری جبکہ پنجاب کے وسطی، جنوبی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Share.

Leave A Reply