ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

Pinterest LinkedIn Tumblr +

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے غلام مصطفیٰ شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ، وزیر اعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے، ہم ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر عوام کی نمائندگی کریں گے، اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس شدید نعرے بازی، شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

Share.

Leave A Reply