توہین عدالت کیس , ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو 6 ماہ قید

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریارآفریدی کیخلاف ایم پی او آرڈرز جاری کرنے پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نوازمیمن کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قراردیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سُنا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس  بابر ستار نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایم پی او آرڈرز میں اختیارات سے تجاوز پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

فیصلے میں ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی مس کنڈکٹ کا مرتکب قراردیا گیا جبکہ  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے ۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ اورچار ماہ قید کی سزا سنائی، عدالت نے ایس ایچ او ناصر منظور کو2 ماہ قید کی سزا سنائی۔عدالت نے ایس پی صدر کوتوہین عدالت کیس میں بری کردیا۔

عدالت نےعدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم پاکستان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تیس دن میں اپیل میں سزا معطل نہ ہو تو گرفتار کیا جائے۔

Share.

Leave A Reply