خود کشی کے لیے زہر بیچنے والا شخص، جس نے آن لائن فورم کے ذریعے سمندر پار مہلک کیمیکل پہنچایا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

بی بی سی کے مطابق یوکرین میں ایسا زہر فروخت کرنے والے ایک شخص کی شناخت کی گئی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کے باعث برطانیہ میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیونڈ زکوٹینکو نے خودکشی کو فروغ دینے والی ایک ویب سائٹ پر اپنی خدمات کا اشتہار دیا اور انھوں نے ایک خفیہ رپورٹر کو بتایا کہ وہ ایک ہفتے میں پانچ پارسل برطانیہ بھیجتے ہیں۔

وہ اسی طرح کا مواد فراہم کر رہے تھے جو کینیڈین کینتھ لا بھی فراہم کرتے تھے، جنھیں گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا اور اب انھیں قتل کے 14 الزامات کا سامنا ہے۔

بی بی سی کی جانب سے چیلنج کیے جانے پر زکوٹینکو نے ان دعووں کی تردید کی۔ ان کا سراغ کیئو میں ان کے گھر تک لگایا گیا اورانھوں نے اس بات کی تردید کی انھوں نے مہلک کیمیکل فروخت کیا تھا، جس کا نام بی بی سی نے ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share.

Leave A Reply