عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیدیا،اسیکیوٹر کے دلائل مکمل

Pinterest LinkedIn Tumblr +

لاہور: 9 مئی کیسز پر سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس میں انہوں نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔

رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مرکزی ملزم ہے ، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ،عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو فوجی تنصیبات جلانے کا کہا ۔

اسپیشل پرسیکیوٹرنےعدالت میں گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نےعوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹوئٹ کیا، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی ہاں بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا ۔

Share.

Leave A Reply