Thursday, September 19

مریم نواز کا پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلا مستند ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بیس اتھارٹی کے لئے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے پہلے ڈیٹا بیس کی تشکیل سے معاشی پالیسی سازی میں مدد ملے گی، مستند اور جامع ڈیٹا کی مدد سے سوشل پروٹیکشن پروگرام میں آسانی ہوگی، جامع اور مستند ڈیٹا ہب سے حقیقی مستحق عوام کو ریلیف میں آسانی بھی ہوگی۔

اجلاس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسڑی پراجیکٹ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا گیا۔

مریم نواز نے ہر بچے کی پیدائش پر ڈیٹا خود بخود اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا بینک میں پنجاب کے ہر فرد اور خاندان کے بارے میں معاشی اور سماجی معلومات کے اشارئیے شامل ہونگے۔

دوران اجلاس پنچاب میں باہر سے آکر بسنے والے کے اعدادوشمار بھی مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا اور پاپولیشن ڈیٹا کی تشکیل کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 13 رکنی ٹیکنکل ورکنگ گروپ قائم کردی گئی جس میں ایم این اے بلال کیانی، متعلقہ افسران اور سٹیٹکس ماہرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سابق سینٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، ثانیہ عاشق، ڈاکٹر امجد ثاقب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای اوز پی ایس پی اے، اربن یو نٹ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Share.

Leave A Reply