ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور

Pinterest LinkedIn Tumblr +

لاہور: تحریک انصاف کی خاتون اور بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد کی ضمانت کیلیے درخواست دائر کی گئی، جج ارشد جاوید نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے یاسمین راشد کے خلاف سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Share.

Leave A Reply