اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے خلاف کارروائیوں پر مخصوص افراد کے خلاف نئی پابندیوں کے بارے میں بھی سوچ رہا ہے۔
انھوں نے روئٹرز کو بتایا کہ ’اگر ہمیں ان افراد کے خلاف مزید پابندیوں کی ضرورت ہے جو اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں، جیسے وہ افراد جو دہشتگردی اور حماس کی حمایت کرتے ہیں، تو یہ ممکن ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے۔‘
تاہم انھوں نے کہا کہ جی سیون ممالک – کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جرمنی، امریکہ اور برطانیہ – کو ’سنجیدگی سے ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔‘
اتوار کو جی سیون ممالک کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ انھوں نے ایران کی جانب سے حملے کے بعد اسرائیل کے لیے بھرپور حمایت کا عزم ظاہر کیا تھا۔