کمالیہ سے محمد افضل رحمانی )آج فتیانہ ہاؤس کمالیہ میں رکنِ قومی اسمبلی جناب ریاض فتیانہ نے طلباء و نوجوانوں سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، طالب علم رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی
ریاض فتیانہ نے کہا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ہر بچے کو مفت و معیاری تعلیم فراہم کرے۔
پاکستان کا وجود ہم سب کی بقا کی ضمانت ہے،اس کی نظریاتی سرحدوں کی ہمیں حفاظت کرنی ہے،طالب علم اور نوجوان کو ہم سے مل کر قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
اس موقع پر نوجوانوں اور طلباء نے حال ہی میں کمالیہ میں یونیورسٹی کے قیام پر ریاض فتیانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس تعلیمی سنگِ میل کو ان کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔
اس موقع پر خصوصی شرکت ،رانا غلام قادر خاں (سابق امیدوار چئیر مین یونین کونسل) ، مہر رفیق ممبڑ ( سابق چئیر مین یونین کونسل) ، حاجی گل شیر بھدرو (سابق چیئرمین یونین کونسل) ، حاجی غلام علی موہل (سابق چیئرمین یونین کونسل) ،میاں محرم خان منصور(سابق ناظم کمالیہ سٹی)، زوار حسین سرویا ( سابق نائب ناظم UC) مہر ناصر ، سردار طاہر گجر، چوہدری دستگیر جٹ ، فیاض حسین فتیانہ ایڈووکیٹ ، رانا مبشر شاہد ایڈووکیٹ ، شہباز ممبڑ ایڈووکیٹ ،قاسم مغل ، رانا کامران ، دانیال ، پیر شاہد شاہ، بلال بلوچ،صدی احمد موہل، باہو رمدے، صغیر احمد جٹ و رانا طلحہ علی بھی شریک ہوئے
کمالیہ سے محمد افضل رحمانی )آج فتیانہ ہاؤس کمالیہ میں رکنِ قومی اسمبلی جناب ریاض فتیانہ نے طلباء و نوجوانوں سے خصوصی ملاقات
Share.