مارکیٹ کمیٹی کراچی کے چیئرمین علی زمان جوکھیو کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی (اسٹاف رپورٹر)

مارکیٹ کمیٹی کراچی کے چیئرمین علی زمان جوکھیو کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سہراب گوٹھ کے ڈی ایس پی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ و ممبران کو امن و امان اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین علی زمان جوکھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو سبزی و فروٹ منڈی سپر ہائی وے میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کے پیش نظر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ کمیٹی محدود وسائل کے باوجود بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منڈی کے اندر سڑکوں کی تعمیر اور گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ بڑی مال بردار گاڑیوں کے غیر ضروری طور پر سڑکوں پر کھڑے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھاری جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ منڈی ایک بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں بیوپاری، آبادگار اور صارفین آتے ہیں۔ ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کے انتظامات اور پلاسٹک کی تھیلیوں و بوروں کے استعمال پر پابندی بھی شامل ہے۔

اجلاس میں وائس چیئرمین آصف احمد، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی شریف عباسی، حاجی منظور بلوچ، حاجی عظیم خان، عید محمد گبول، محبوب جوکھیو، لالا اسلم، علی میمن اور محمد حسن مینگل سمیت دیگر افسران اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف قراردادیں کثرتِ رائے سے منظور کی گئیں۔

لیڈیز ونگ ضلع ملیر

لیڈیز ونگ ضلع ملیر کی نمائندہ سعدیہ منگی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور رمضان المبارک کے دوران خواتین اور خریداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

Share.

Leave A Reply