بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں لتا منگیشکر کی عمر 92 برس تھی۔
بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا نے کئی ماہ سے اسپتال میں زیر علاج نامور گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے.
92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھیں لیکن گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔