سمن آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پولیس مقابلہ ملزمان گرفتار

 

سمن آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

2 ڈکیت زخمی حالت میں جبکہ 3 مزید ڈکیت تعاقب کے بعد گرفتار

مقابلہ شفیق موڑ لکڑی کے ٹال کے قریب ہوا

پولیس پیٹرولنگ شفیق موڑ معمول کے گشت پر تھی جس نے 2 موٹر سائیکلز پر 5 مشتبہ گان کو جاتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا

موٹر-سائیکل سوار مشتبان مسلح تھے جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے

پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تعاقب کیا تو 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے

جبکہ ملزمان کے دیگر 3 مزید ساتھی بھی تعاقب کے بعد گرفتار کر لیے گئے

زخمی ملزمان کی شناخت عبدالرحیم اور سمیع اللہ کے ناموں سے ہوئی

جبکہ دیگر 3 مزید ساتھیوں کی شناخت سلمان ، حلال اور وسیم کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور ایک 9mm پسٹل لوڈ میگزین جبکہ 5 عدد موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی

زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جبکہ گرفتار ملزمان سے انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے

ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے

ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکلز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیا گیا

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

Share.

Leave A Reply