چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کا سینئر رہنما عنایت حسین کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کا سینئر رہنما عنایت حسین کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

 

 

 

 

 

 

 

 

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنما عنایت حسین کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عنایت حسین پارٹی کی علامت تھے۔ انہوں نے پوری زندگی عوامی جدوجہد سے میں گذاری اور سخت ترین حالات میں بھی وہ ثابت قدم رہے۔ وہ پارٹی کے ساتھ وفا کی نہ مٹنے والی تصویر ں ہیں۔ انہوں نے ایک قابل؛ تجریبکار اورسینئر رہنما کی طرح پارٹی کے ساتھیوں کی سیاسی تعلیم کی۔ وہ سخت ڈسپلین اور ان تھک محنت کا سنگم تھے۔ پارٹی کے ساتھ ان کی وفا کا ثبوت یہ ہے کہ وہ انہوں نے شہید چیئرمین مسٹر بھٹو سے لیکر؛ بیگم نصرت بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو لیکر مجھ تک ہر پارٹی چیئرپرسن کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے ہر حالت میں پارٹی کا کام کیا۔ ان کی صحت گذشتہ کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں تھی مگر جب تک ان کی سانس چلتی رہی وہ پارٹی کے لیے مستقل مزاجی سے کام کرتے رہے۔ محترمہ غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ محترم عنایت حسین صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک کمیٹڈ صحافی بھی تھے۔ وہ کافی عرصے تک روزنامہ مساوات کے ایڈیٹر رہے۔ ان کو الفاظ کی حرمت کا علم تھا۔ پارٹی چیئرپرسن نے محترم عنایت حسین کی مغرت کے لیے دعاؤں کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنایت حسین جیسے لوگ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ کیوں کہ ان کی پوری زندگی جدوجہد کی کبھی نہ ختم ہونے والی کہانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جسمانی طور پر عنایت حسین سے محروم ہوئے ہیں مگر فکری اور نظریاتی طور وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

 

Share.

Leave A Reply