حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

Number of seats in Pakistan National & Provincial Assemblies – Overseas  Pakistani Friends

تحریک عدم اعتماد کا اجلاس او آئی سی کانفرنس کے بعد ہوگا ‘ قومی اسمبلی کا اجلاس21 کی بجائے 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائعحکومت نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کرلی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی او آئی سی اجلاس روکنے کے لیے قومی اسمبلی ہال میں دھرنے کی دھمکی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر وزراء نے آپس میں رابطہ کیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی ۔
اس ضمن میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع ہونے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلانا لازم ہے تاہم اجلاس کا ہونا لازم نہیں ہے ، اس لیے اب تحریک عدم اعتماد کا اجلاس او آئی سی کانفرنس کے بعد ہوگا ، کیوں کہ او آئی سی کے باعث قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے ۔دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اوآئی سی حکومت یا اپوزیشن کا نہیں پاکستان کا معاملہ ہے،21 سے23 تک ایوان اسپیکر کے نہیں وزارت خارجہ کے پاس ہوگا، عدم اعتماد کا معاملہ 25 مارچ کے بعد ہی شروع ہوگا، سمجھ نہیں آرہی کہ بلاول بھٹو جان بوجھ کرایسا کررہے یا ان کو سمجھ نہیں ہے ۔

انہوں نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی حکومت یا اپوزیشن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ پاکستان کا معاملہ ہے، کوئی انڈین اس طرح بات کرے تو الگ بات، سمجھ نہیں آرہی کہ بلاول بھٹو کو سمجھ نہیں ہے یا جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں، کوئی بھی شخص کس طرح ملک کے خلاف بیان دے سکتا ہے؟ 21 سے 23 تک ایوان اسپیکر کے پاس نہیں وزارت خارجہ کے پاس ہوگا، اس لیے اجلاس ہو نہیں سکتا، اسپیکر بہتر بتا سکتے ہیں اجلاس کب بلایا جائے گا، لیکن اجلاس 24، 25 کے بعد ہی ہونا چاہیے۔

Share.

Leave A Reply