جہانیاں:پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خانیوال ضلعی تنظیم صدوروجنرل سیکرٹری صوبائی حلقہ جات کااجلاس
جہانیاں:پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خانیوال ضلعی تنظیم صدوروجنرل سیکرٹری صوبائی حلقہ جات کااجلاس بحوالہ تیاری پی ڈی ایم لانگ مارچ زیر صدارت ضلعی صدر مسلم لیگ ن خانیوال چوھدری ضیاء الرحمان بمقام ناسکو آفس جہانیاں ھوا۔اجلاس کے مہمانان خصوصی حاجی عطاء الرحمن ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی جنرل سیکرٹری فرخ خان ڈاھاتھے۔
۔اجلاس میں لیگی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت سے تنظیمی اجلاس بڑی سیاسی تقریب میں تبدیل ھوگیا۔لیگی عہدیداران نے پی ڈی ایم کے زیر اھتمام لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلع خانیوال سے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ضلعی صدر چوھدری ضیاء الرحمان نے کہا کہ انشاءاللہ ہم اپنی جماعت اور اپنی قائدین کی توقعات پر اترتے ہوئے خانیوال سے بھر پور شرکت کرینگے
۔قوم کو اس نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانا ہم سب کا فرض ہے۔چودھری ضیاء الرحمن نے لیگی کارکنان کوایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹیڈ مکمل ریجیکٹ ہو چکا ہے اور شیر کی فتح کا سورج طلوع ہونےجا رہاہے۔
تبدیلی اپنی شرمندگی کے ساتھ جا چکی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں میاں شھباز شریف اور ان کی ٹیم قوم کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ممبر پنجاب اسمبلی حاجی عطا الرحمان نے کہا کہ خانیوال مسلم لیگ کے دیوانوں کا ضلع ہے۔انشاءاللہ ضلعی قیادت کے ساتھ لانگ مارچ میں جہانیاں سے بھی بھر پور شرکت کی جائیگی۔
سابق ٹکٹ ھولڈر رانا عرفان محمود،ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی نے کہا کہ ضلع خانیوال کے لیگی و نظریاتی کارکنان کی خوش بختی ہے کہ انہیں چوھدری ضیاء الرحمان کی صورت میں ایک پیکر اخلاص ،انتھک اور مخلص قائد میسر آیا ہے جو قائد کا سپاھی بن کر ہر محاز پہ ن لیگ کی جنگ لڑ رھا ہے
ضلعی نائب صدر چوھدری اصغر علی رندھاوا، عبدالوحید ربانی،ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوھدری محمد آصف اقبال، راو انیس، صدر خواتین ونگ جہانیاں روبینہ اسماعیل قاضی،صدر پی پی 205 ڈاکٹر ناصر کیانی،جنرل سیکرٹری پی پی 208 رانا کاشف خاں،جنرل سیکرٹری پی پی 209 خان ظفر خان،ضلعی صدر یوتھ ونگ زبیر اسماعیل پراچہ،ضلعی صدر ایس ایم ٹی راو معین السلام نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوھدری ضیاء الرحمان کی قیادت میں درجنوں نہیں سینکڑوں گاڑیوں کا جلوس لانگ مارچ کا حصہ بنے گا۔تقریب میں لیگی عہدیداران ضلعی سینئر نائب صدور مہر عابد سنپال، رانا عبد الرحمان، ضلعی نائب صدور میاں اکرام کمبوہ،چوھدری انور علی جٹ، چوھدری عبد اللہ آرائیں ،عبدالروف اسراء صدر پی پی 203,راو فرمان صدر کبیر والہ ،علی اکبر صدیقی صدر عبدالحیکم،ھارون مشتاق سنگا پوری جنرل سیکرٹری عبد الحکیم،چوھدری عامر سعید جنرل سیکرٹری پی ہی 206,ملک الطاف ڈانگرہ صدر پی 210، چوھدری عبد اللہ سندھو جنرل سیکرٹری جہانیاں حاجی عبداللہ آرائیں نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع خانیوال. چوہدری اصغر علی رندھاوا نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع خانیوال. بابا امانت علی سدھو. چوہدری غلام مصطفیٰ ٹیپو سابق امیدوار پی پی 210. چوہدری فیاض نمبردار. چوہدری افضل زاہد. چوہدری اختر علی. ملک طاہر ظفر میتلا. صوبیدار ریاض شاکر. چوہدری ذاہد اکرام نائب ضلعی صدر . ملک منور. رشید کونسلر. افتخار بٹر. چوہدری اسلم کمبوہ. فوجی رمضان. ڈاکٹر عقیل. رانا حنیف.رانا فرقان،رانا مرتضیٰ. یوسف گل. سجاد گل. مختار وڑائچ.افضل کلیار. شہزاد فیصل.چوہدری عمیر واہلہ نائب ضلعی صدر. ملک حیات. فیاض تنولی نائب ضلعی صدر. عمر حیات. رانا ایوب. قمر جائی. عباس گل. حماد چھینہ ڈاکٹر انتظار.ڈاکٹر منظور بھٹی،نزر دین پٹھان. اکرام مان. اکرام شامی. بلال امین. ماسٹر یاسین. راؤ عارف. صفدر راؤ. زرتاش رضا،جاوید ثاقب گجر. گل اعظم. مقصود خان. آفتاب خان رانا ابرار. چوہدری شفیق گورایا. حاجی سلیم.حافظ عبدالستار. چوھدری عرفان اسلم،فیصل چوھان،لالہ وقاص آفتاب اقبال،تیمور،یوسف چٹھہ،زعیم اظہر،چوہدری اختر رندھاوا،چوہدری عبدالسلام ڈھلوں سابق وائس چیئرمین،حاجی صدیق ملانہ،ابوبکر ملانہ،قاسم علی، چوہدری جعفر کمبوہ،چوہدری حماد چھینہ،راو ارسلان،چوہدری آصف، شاہد محمود بسرا، گل اعظم خان، جاوید گجر، ، حمزہ بھیا تحصیل صدر ایم ایس ایف، میاں حمید چغتائی، شمس الحق لانگ، چوہدری ساجد،چوہدری عرفان اسلم،راو معین،فاروق نظامی، عدنان رحمانی،وقاص لالہ،سمیت دیگر نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔
میڈیا سیل ناسکو سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن جہانیاں