کراچی: تحریک لبیک پاکستان کا مہنگائی نجات مارچ
سربراہ تحریک لبیک علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے اپوزیشن سمیت حکومت دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا
کراچی: 75 سال سے ہم پر بے شرم، بزدل اور ولایتی لیڈر مسلط کئے گئے، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: برائی چھوٹی ہو یا بڑی برائی برائی ہوتی ہے چاہے اسے پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،ن لیگ اور پھر زیادہ تباہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا نام دے دیا جائے! علامہ حافظ سعد حسین رضوی
کراچی: یہ سب غلاظت کے پلندے ہیں جو قوم کے گلے میں ڈال دیئے گئے ہیں! سربراہ تحریک لبیک
کراچی: جب ہم نے 365 دن پہلے ایک مطالبہ کیا کہ رسول ﷲ ﷺ کی حرمت کی خاطر فرانس کیخلاف سیدھے ہو جاؤ تو کہتے تھے ہمارے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات خراب ہو جائیں گے سناؤ آج کل کیسے تعلقات چل رہے ہیں؟ علامہ حافظ سعد حسین رضوی
کراچی: اگر تھوک کر ہی چاٹنا تھا تو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم کے نام پر آگے قدم بڑھا دیتے تو اس کے بعد صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں تمہاری عزت ہوتی، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: اب جاؤ پیوٹن ، چین، یورپی یونین اور امریکہ کے در کی ٹھوکریں کھاؤ کہ ہم مسکین ہیں ،غریب ہیں، علامہ حافظ سعد حسین رضوی
کراچی: یورپی یونین اور امریکہ کے خلاف تمہاری زبان میں لرزش نہیں ہوئی میرے مالک نے یہ سب کچھ تم سے کروایا ہے، علامہ حافظ سعد حسین رضوی
کراچی: عمران خان تم کس منہ سے کہتے ہو میں نے اسلام فوبیا کے لئے آواز اٹھائی تم تو 34 محافظین ناموس رسالت کے قاتل ہو، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: اپنی اسمبلی جہاں تمہاری اکثریت تھی لیکن فرانس کے سفیر کی بے دخلی ناموس رسالتﷺ کا بل پاس نہ کروایا، سناؤ کہاں ہے اکثریت؟، علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: اس قوم کی پہلی اور آخری بات رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا دین ہے، علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: وہ کیا تبدیلی لائے گا جس کے اپنے گھر والے مشکوک ہیں، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: اب تمہارے بندے ناراض اراکین واپس نہیں آئیں گے اب تمہیں واپس جانا ہو گا، علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: بےشرم حکومت نے ہمارے کارکنوں کاخون بہایا، لیکن اپوزیشن نے بھی اسمبلی میں ایک قدم نہیں اٹھایا ، تم سب بے شرم اور بے غیرت ہو، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: وہ مذہبی پنڈت جنہیں آج یاد آ رہا ہے قومی حکومت، یہ قوم تمہیں قومی حکومت نہیں قومی جوتا دے گی! علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: ایف اے ٹی ایف کے لیے غلیظ قانون پاس ہوئے لیکن تم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: اتنی شدید مہنگائی ہوئی تم نے ایک لفظ نہ بولا، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: ہمیں کہتے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے، ہم نے آپ کے لیے صرف لِتَّر(جوتی) ایڈجسٹمنٹ رکھی ہوئی ہے، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانا کسی حکومت یا ادارے کو معاشی نقصان، روڈ عوامی مشکلات نظر نہ آئیں کوئی شیلنگ گولیاں نہیں، علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: واضح ہوا، یہ سب بھیڑیے صرف اقتدار کی لالچ رکھے ہوئے باریوں کیلئے بیٹھے ہیں، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: قوم کی انہیں کوئی فکر نہیں، سربراہ تحریک لبیک
کراچی: نہ ایف اے ٹی ایف کے غلیظ قوانین پر، نہ مہنگی ترین چینی کسی شے پر مارچ نہ ہوا، علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: جب ان کو اقتدار کا لالچ نظر آیا تو گیڈر کی طرح میدان میں آگئے، علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: کہتے ہیں عدم اعتماد لائیں گے وزیراعظم کو اتاریں گے، برسر ممبر کہتا ہوں اپوزیشن و حکومت سمیت قوم تمام بھیڑیوں پر عدم اعتماد کر چکی، سربراہ تحریک لبیک
طویل پیدل مارچ کرنے پر کراچی والوں کی تعریف بھی کی
کراچی: بابا جی کہتے تھے چلنے میں برکت ہوتی کراچی والوں آپ نے چلنے میں بھی حد کر دی! سربراہ تحریک لبیک
کراچی: ہم جب بھی قوم کو بلائیں قوم لبیک کہتی ہے علامہ سعد حسین رضوی
کراچی: یہ دن کوئی عام دن نہیں اس دن ہمارے بڑوں نے قرار داد پاکستان منظور کی تھی، علامہ سعد حسین رضوی
سربراہ تحریک لبیک نے قیام پاکستان کیلئے بزرگانِ دین کی کوششوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔