تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں قتل کے واقعہ کا معاملہ
اسلام آباد۔۔
تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں قتل کے واقعہ کا معاملہ۔
واقعہ شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے پر پیش آیا۔
زیبا نامی خاتون نے اپنے تین بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔
خاتون نے خود کو بھی چھری مارکرخودکشی کی کوشش کی جو زخمی ہوئی۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7سالہ آیان، 4سالہ مسکان اور 3سالہ نور شامل۔
ڈیڈ باڈی پمز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
زخمی خاتون کا علاج معالجہ جاری ہے۔
پولیس افسران جائے وقوعہ اور ہسپتال میں موجودہیں۔
مزید ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس