بڈھانی پولیس کی کاروائیوں میں منظم مین پوری فروش گینگ کے 3 کارندے گرفتار، مقدمات درج
تھانہ بڈھانی
ایس ایچ او سب انسپیکٹر عطاء محمد کاکا کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی
دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر بنام شاہزیب قریشی کو خام مال و تیار شدہ مین پوری سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کا ساتھی محمد خان سمو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے برآمد 310 انڈین گٹکے، 205 تیار شدہ مین پوری اور 1 عدد کٹے میں خام مال کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا
ایس ایچ او سب انسپیکٹر عطاء محمد کاکا نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مزید چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے باکری پیٹرول پمپ کے قریب سے منظم مین پوری فروش گینگ کے 2 کارندوں الطاف کلوئی اور زوہیب کلوئی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 1 عدد کٹے میں خام مال، 205 عدد تیار شدہ مین پوری اور مین پوری کے ریپر برآمد ہوئے
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل کو زیر دفعہ 550-CRPC کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا
مذکورہ گرفتار ملزمان کا تعلق منظم مین پوری فروش گینگ سے ظاہر ہوا جن کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
بڈھانی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے