سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام چھ بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا
چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے
پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی حکمت عملی سامنے آ گئی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پنجاب کے آئندہ سیاسی سیٹ اپ کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے ٹیم تشکیل دے دی
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر مخدوم احمد محمود، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی، سابق ایم این اے ندیم افضل چن اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی پیپلزپارٹی کی ٹیم کا حصہ ہونگے