ملیر کراچی بن قاسم ٹاؤن کا علاقہ پیپری۔ شاہ ٹاون۔ عیدو گوٹھ ۔لاشاری محلہ۔ عیدوگارڈن۔ ھاشمی نگر داتا نگر عثمان ٹاؤن مسرور ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گیس کی کل شام سات بجے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
ملیر کراچی بن قاسم ٹاؤن کا علاقہ پیپری۔ شاہ ٹاون۔
عیدو گوٹھ ۔لاشاری محلہ۔ عیدوگارڈن۔ ھاشمی نگر داتا نگر عثمان ٹاؤن مسرور ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گیس کی کل شام سات بجے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
پورے علاقے کے رھائشی مشکلات میں کوئی ھوٹلوں پر لائن لگائے کھڑے ہیں۔ تو کچھ گیس سلینڈر کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ اور 80 فیصد لوگ جن کے پاس ھوٹل سے کھانا۔ناشتہ ۔ خریدنے کے لیے پیسے نہیں وہ گھر بیٹھ کر بچوں کو تسلیاں دے کر وقت گزار رہے ہیں۔
جو وجہ سامنے آئی وہ حیران کر دینے والی ہے ۔
گیس لیکج ہونا کوئی بڑا مسئلا نہی لیکن خرابی اکثر ہوتی رہتی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کی مرمت کرنے گیس کمپنی والے آئےتو وہاں کے مقامی سیاسی قیادت نے گئس کا کام بند کروادیا
اور سوئی سدرن گیس والوں کو کام نہ کرنے دیا اور ان کو واپس کر دیا۔ گئس بند ہونے پر عوام بہت پریشان
اب غلطی کس کی ہے یہ معلوم کرنا ہمارے ملیر کی قیادت کا فرض بنتا ہے۔ ملیر بن قاسم ٹاؤن اور یوسی پپری کی عوام اس وقت بہت پریشان ہے ۔
اور گیس کمپنی والوں سے معلوم کریں کہ حقیقت کیا ہے۔